کرکٹ

بابر اعظم نے نئے کنٹریکٹ سسٹم پر خاموشی توڑ دی

بابر اعظم نے پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس سسٹم کی حمایت کردی

دبئی: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس سسٹم کی حمایت کردی ہے۔

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے ڈیبیو سے قبل گلف نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ نیا سسٹم پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے مثبت پیش رفت ہے اور اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا بہترین موقع ملے گا۔

بابر اعظم نے اعلیٰ ترین کیٹیگری میں شامل کیے جانے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:

"یہ میرے لیے اچھا ہے۔ مجھے اعلیٰ ترین کیٹیگری میں شامل کرنے پر میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ انہوں نے اعلیٰ ترین کیٹیگری میں چند کھلاڑیوں کو اس لیے رکھا ہے کیونکہ ہم تینوں فارمیٹس کھیل رہے ہیں، ان کا نظام اچھا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "اس وقت وہ بہت سی چیزیں تبدیل کر رہے ہیں اور میرے خیال میں یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اچھا ہے کہ وہ کنٹریکٹس کا حصہ بن رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہتری کی بات ہے۔"

واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں پرانے گریڈنگ سسٹم کی جگہ فارمیٹ کی بنیاد پر 5 نئی کیٹیگریز متعارف کرائی ہیں۔

1. ٹیسٹ + ون ڈے: بابر اعظم، سلمان علی آغا 

 2. ٹیسٹ: اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان، سعود شکیل 

3. ون ڈے + ٹی ٹوئنٹی: ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی 

 4. ٹی ٹوئنٹی: حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان،عثمان طارق 

5. ڈیویلپمنٹ: 19 نوجوان کھلاڑی 

پی سی بی نے مجموعی طور پر 38 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا ہے جو 30 جون 2027 تک برقرار رہے گا۔

Related Articles


Back to top button