کرکٹ

قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ پر روانہ ہو گئی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کراچی سے جنوبی افریقا کے لئے روانہ ہوگئی۔ قومی ویمن ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔قومی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

https://youtu.be/5I2fRoTq_N4

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 23 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ دوسرا میچ 31 اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ عالمی وبا کووڈ 19 کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

Related Articles


Back to top button