کرکٹ
پاکستان ٹیم کے 2 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کیلیے غیر موزوں ہیں، مکی آرتھر
پاکستان ٹیم کے 2 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کیلیے غیر موزوں ہیں، مکی آرتھر
پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کی جانب سے قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ محمد رضوان اور بابراعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے اب غیر موزوں ہیں کیونکہ کرکٹ اب تبدیل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو اچھے کھلاڑی بھی قرار دیا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ موجودہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا اپنے منصوبے کے مطابق کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ سابق ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میرے دور میں رینکنگ میں نمبر ون پر آئی، جس کے لیے سرفراز احمد کے ساتھ پلاننگ کی تھی۔