ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سام کورن کی پانچ وکٹیں، انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم نے افغانستان کو5 وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 19.4 اوورز میں 112 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان نے 32، عثمان غنی نے 30 اور نجیب اللہ زردان نے تیرہ رنز بنائے، ان تین کے علاوہ کوئی بیٹر سکور کو ڈبل فیگرز میں لیجانے میں ناکام رہا، انگلینڈ کی جانب سے سام کورن نے پانچ، مارک ووڈ اور بین سٹوکس نے دو دو جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، انگلینڈ کی جانب سے لیام لیوئنگسٹون نے 29 رنز ناٹ آئوٹ بنائے جبکہ ایلکس ہیلز انیس، جوز بٹلر اٹھارہ، ڈیوڈ ملان اٹھارہ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، افغانستان کی جانب سے فضل اللہ فاروق، مجیب الرحمان، راشد خان، فرید احمد اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، انگلینڈ کے سام کورن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!