سٹی سکول حیات آباد پشاورکیمپس نے سپورٹس انتھوزیہ جنرل ٹرافی جیت لیا


پشاور( سپورٹس رپورٹر)سٹی سکول حیات آباد پشاورکیمپس نے ہوم گراوڈ کافائدہ اٹھاتے ہوئے سپورٹس انتھوزیہ جنرل ٹرافی جیت لی۔ایونٹ میں سٹی سکولز پشاورکی تمام برانچز کے علاوہ کوہاٹ،مرددان ،چارسدہ،صوابی اوردیگراضلاع کی برانچز کے بچوں نے بھی کثیر تعدا د میں شرکت کی فائنل مقابلوںکے موقع پرڈائریکٹرسپورٹس آپریشنل سیدثقلین شاہ اور ریجنل ہیڈ الائیڈ بینک بختیار احمدمہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرسکول ہیڈمسٹریس ڈاکٹرنائمہ والٹراوسنیئر ہیڈمسٹریس صائمہ خالد بھی موجود تھیں۔

ایک روزہ سپورٹس انتھوزیہ میںبچوں اوربچیون کے مابین اتھیلیٹکس،رشہ کشی،فٹسال،جمناسٹک،والی بال،فٹ بال ،باسکٹ بال کے کانٹے دارمقابلے ہوئے سٹی سکول حیات آباد کیمپس کے بچوں اوربچیوںنے اتھلیٹکس،فٹسال ،رسہ کشی اورڈاچ بال میں اول پوزیشن حاصل کرکے میجرٹرافی جیتی بعدازان سید ثقلین شاہ اوربختیار احمد نے بچوں اوربچیون میں انعامات تقسیم کئے۔

انچارچ سپورٹس قاضی جان عالم نے حیات آباد کیمپس کے بچوں کی شاندارکامیابی پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے بچے بڑے باصلاحیت ہیںاوراگریہ اپنی محنت جاری رکھتے ہیںتوبچے ملکی وبین الاقوامی سطح پربھی بہت بڑامقام حاصل کرسکتے ہیں

error: Content is protected !!