ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 218 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 218 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

ملتان نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے ، ٹِم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71رنز بناکر نمایاں رہے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں فارم میں ہیں، جس طرح ٹورنامنٹ جا رہا ہے ہمارے لیے اچھا ہے، دیکھا جائے گا کہ کون میچ جیتےگا۔

 ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جو اچھی کرکٹ کھیلتا ہے اس کو ٹاس کی فکر نہیں ہوتی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ  کی ٹیم میں ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ ، رحمان اللہ گرباز اور مدثر خان، کپتان شاداب خان ، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، محمد وسیم ، حسن علی اور مرچنٹ ڈی لینگ شامل ہیں۔

 ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان کے علاوہ شان مسعود، صہیب مقصود، ٹِم ڈیوڈ، رائیلی روسو ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، انور علی ، عباس آفریدی ، رومان رئیس اور عمران طاہر شامل ہیں۔

error: Content is protected !!