کوئٹہ مارخور نے بلوچستان سپر ہاکی لیگ2022 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کوئٹہ(رپورٹ شاہ دوتانی)بلوچستان ہاکی سپر لیگ اختتام پزیر یوگئی،شاندار فائنل میچ کوئٹہ مارخور نے ایک گول سے جیت لیا،مہمان خصوصی چیئرمین اے پی سی اخترحسین لانگو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں،تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بلوچستان پریمئر ہاکی لیگ کا فائنل میچ بلوچستان ہاکی اکیڈمی اور کوئٹہ ماخور ہاکی کلب کے مابین کھیلاگیا،جوکہ کوئٹہ مارخور کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول جیت لیا،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اخترحسین لانگو کا کہناتھا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے بلوچستان حکومت کو چاہیے اس کھیل پر توجہ دے بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت انہیں مواقع فراہم کرنے کی ہے،بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کامیاب ہاکی لیگ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہے

 

بلوچستان ہاکی اکیڈمی کے گول کیپر محمد بلال کا کہناتھا کہ بلوچستان ہاکی لیگ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئیں اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ ہونے چاہیے،ہاکی ایسوسی ایشن نے ہمیشہ سپورٹ کیاہے،سابق ہاکی کھلاڑی محمد علی نے بلوچستان ہاکی لیگ کے انعقاد کو سراتے ہوئے کہناتھا کہ اسطرح کے ایونٹس سے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا،ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے سب کو ساتھ مل کر کام کرناہوگا،سینئر صحافی رضاء الرحمان کا کہناتھا کہ بلوچستان حکومت کو ہاکی کھیل پر توجہ دے کر کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے تاکہ بلوچستان کو ہاکی کھیل میں کھویا ہوا مقام دوبار دلایا جاسکے،ہاکی کھیل میں شکیل عباسی اور زیشان اشرف نے بلوچستان کا نام روشن کیاہے،اس موقع پر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد ستی،نائب صدر چوہدری شبیر،خزانچی و سابق ہاکی کوچ کامران صابر،سابق ہاکی پلیئر محمد علی،ودیگر بھی موجود تھے۔آخر میں مہمان خصوصی اخترحسین لانگو،رضاء الرحمان اور محمد علی نے کھیلاڑیوں و آفیشلز میں انعامات تقسیم کیں۔

error: Content is protected !!