وہ دن دور نہیں جب بہت جلد شہر کراچی کو اسپورٹس کا گہوارہ بنایا جائےگا۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) وہ دن دور نہیں جب بہت جلد شہر کراچی کو اسپورٹس کا گہوارہ بنایا جائے گا، ان خیالا ت کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نے ملیر یکجہتی (کلر کٹ) کرکٹ ٹورنامنٹ کی کلر شرٹس کی تقریب رونمائی کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پرممبر فنانس سید شجاعت حسین،سیکریٹری کے ڈی اے شمس الحق صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ وریل اندھہر، ڈائریکٹر اسپورٹس سید خرم عارف، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہاوسنگ طارق رفیع، آل سندھ آفیسرز ویلفیئر ایسوی ایشن کے جوائنٹ انچارج نوید انور صدیقی، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم اور میڈیا کوآرڈینیٹرکاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ کھیل کے میدانوں پر قبضہ اور غیر قانونی تجاویزات برداشت نہیں کی جائیں گی، کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہم سب نے مل کر اپنا حصہ ملانا ہوگا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ کراچی کو میگا اسپورٹس سٹی بنا کر بین الاقوامی طرز کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے، تاکہ ماضی کی طرح اس شہر کراچی سے جاوید میاں داد، یونس خان، راشد لطیف، معین خان، اصلاح الدین، حنیف خان، سرفراز احمد، فواد عالم اور دیگر کھلاڑی بھی پیدا ہوکر ملک کا نام روشن کریں گے۔

 

ڈی جی کے ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ کے ڈی اے کی ریکوری میں ماضی کے مقابلے میں پچھلے دو ماہ سے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور انشاءاللہ اسی طرح ریکوری جاری رہی تو بہت جلد ادارہ ترقیات کراچی اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے گا۔اس موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے کہا کہ انشاءاللہ جلد ہی ادارے کے حالات بہتر ہوتے ہی کے ڈی اے کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو پہلے کی طرح بحال کریں گے۔جبکہ سیکریٹری کے ڈی اے شمس الحق صدیقی نے کہا کہ کے ڈی اے کی ماضی کی اسپورٹس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شعبہ اسپورٹس کو جلد بحال کیا جائے گا، اور عنقریب ایک نمائشی میچ ڈی جی الیون اور ڈائریکٹر الیون کے مابین کھیلا جائے گا۔ آل سندھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ انچارج نوید انور صدیقی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، ڈائریکٹر اسپورٹس خرم عارف رضوی نے ڈی جی کے ڈی اے کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا، جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی نے تمام مہمانوں کو اجراکیں پہنائی، پروگرام کی کمپئرنگ کے فرائض ایم نسیم نے انجام دیئے۔

error: Content is protected !!