رمضان ٹین پن باؤلنگ لیگ 9 اپریل سے لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیرانتظام رمضان ٹین پن باؤلنگ لیگ 9 اپریل سے لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ لیگ کے میچ 9، 16 اور 23 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں ماسٹر سنگلز، ڈیف مرد اور ڈیف خواتین کے ایونٹس شامل ہیں۔

اعجاز الرحمن نے کہا کہ رمضان ٹین پن باؤلنگ لیگ کے انعقاد کا مقصد ہمارے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈیف کمیونٹی کو باؤلنگ کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو چمکانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ایونٹ کے تمام کھیل افطار کے بعد لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!