گھٹنے کی سکین رپورٹ مثبت آنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر بین سٹوکس مئی کے آغاز میں اپنی کائونٹی ڈرہم کی جانب سے کائونٹی سیزن میں واپسی کیلئے پرامید ہیں، 30 سالہ بین سٹوکس جنہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران گھٹنے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا نے وطن واپسی پر اپنے گھٹنے کا سکین کرایا جس کی رپورٹ اب آگئی ہے اور جس کے بعد مطابق انہیں کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے، بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ رپورٹ مثبت آنے کے بعد میں آئندہ ماہ کے آغاز سے اپنی کائونٹی ڈرہم کیلئے دستیاب ہونگا، ان کا کہنا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد آرام سے خود کو کافی بہتر سمجھتا ہوں اور کوشش ہو گی کہ کائونٹی کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔