امریکی باکسر ریان گارسیا کی شاندار جیت

امریکی باکسر ریان گارسیا نے شاندار مکے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھانا کے باکسر ایمانوئل ٹیگو کو پوائنٹس پر شکست دیدی، یہ ان کی پندرہ ماہ کے دوران پہلی فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد امریکا کے باکسر ریان گارسیا کا باکسنگ مقابلے میں ریکارڈ 22-0 ہو گیا ہے ریان نے ایمانوئل کیخلاف کامیابی 119-110،119-110 اور 118-109 سے حاصل کی ریان گارسیا جنہوں نے جنوری 2021میں برطانوی باکسر لیوک کیمبل کو شکست دی تھی کے بعد سے کسی بھی مقابلے کیلئے رنگ میں نہیں اترے تھے،جولائی میں انہوں نے جیویئر کیخلاف مقابلہ ذہنی طور پر مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا تھا۔

error: Content is protected !!