رمضان فٹ بال چیلنج کپ 2022 طہماس سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگیا

خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام رمضان فٹ بال چیلنج کپ 2022 طہماس سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگیا جس میں ضلع پشاور کے سولہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہے چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان نے فیتہ کاٹ کے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اپریشن سلیم رضاء،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ، چیف کوچ شفقت اللہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ،ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلکس سید جفرشاہ، ایڈمنسٹریٹر طہماس سٹیڈیم ارشاد خان، ڈی ایس او ہری پور فیصل جاوید،ارگنائزنگ سیکرٹری باسط کمال سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،

ابتدائی میچ ینگ شاہین فٹ بال کلب اور افغان فٹ بال کلب کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں افغان فٹ بال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین گول سے میچ برابر رہا جبکہ فیصلہ پینلٹی ککس ہے ہوا جس میں افغان فٹ بال کلب نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے برتری حاصل کر کے فتح اپنے نام کرلی،قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں کھیلوں کے ایونٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو ان فارم رکھنا ہے رمضان میں چھ مختلف گیمز کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو زنگ نہ لگے اور ساتھ ہی ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے میدان سارا سال آباد رہے اور نوجوانان کھیلوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائے کیونکہ ذہنی نشونما کیساتھ ساتھ جسمانی نشونما بھی بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان سپورٹس فیسٹولز کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ یوتھ کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے اور بازاروں اور روڈ پر ویلنگ کرنے کے بجائے وہ میدانوں کا رخ کرے کیونکہ نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہے اور ان کو صحت مند رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ
رمضان میں چھ مختلف گیمز کے ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس،کرکٹ،ٹینس اور ہاکی شامل ہے۔

error: Content is protected !!