کوہلی بیٹنگ ٹپس لینے لارا کے پاس پہنچ گئے

اپنی مایوس کن پرفارمنس سے پریشان بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ ٹپس لینے ویسٹ انڈیز کے سابق ورلڈ کلاس بیٹر برائن لارا کے پاس پہنچ گئے۔بھارتی کرکٹر ان دنوں  انڈین پریمیئر لیگ میں مسلسل فلاپ ہونے کی وجہ سے خاصے پریشان ہیں، آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی مسلسل دوسری مرتبہ گولڈن ڈک پرآئوٹ ہو ئے۔  میچ کے بعد مایوس ویرات کوہلی ٹپس لینے برائن لارا کے پاس پہنچ گئے

 

ویسٹ انڈین لیجنڈ سن رائزر حیدر آباد کے بیٹنگ کوچ ہیں۔ویرات کوہلی اب تک لیگ میں ایک بھی نصف سنچری سکور نہیں کر سکے ہیں۔بھارتی کرکٹر نے برائن لارا کو خود کو بیٹنگ میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا جب کہ برائن لارا نے بھی ویرات کوہلی کو مشورے دیے۔دوسری جانب بھات کے سابق کپتان اظہر الدین سمیت کئی سابق کرکٹرز نے ویرات کوہلی کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دیا ہے۔

error: Content is protected !!