کرکٹ ایسوسی ایشن کے کوچز کی کارکردگی کا پیر سے جائزہ لیا جائے گا

 

 

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے تین روزہ سیشن کا پیر سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں آغاز ہوگا.اس دوران ڈومیسٹک کرکٹ کی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کی ٹیموں کے مجموعی طور پر 24 کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا.

 

پیر اور منگل کو ان تمام کوچز کے انٹرویوز لیے جائیں گے، جس کے لیے ایک باضابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے. اس کمیٹی میں عمر رشید، شاہد محبوب اور سجاد اکبر شامل ہیں.تیسرے اور آخری روز ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا، جہاں ان کوچز کے ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کے لیے اہداف مقرر کیے جائیں گے. ان کوچز کے لیے منعقدہ سمینار میں این ایچ پی سی کے کوچز اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی شرکت کریں گے.

error: Content is protected !!