ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی کرکٹ ٹیم کا نیدرلینڈز سے مقابلہ کل، پرتھ میں بھرپور ٹریننگ

پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ نیدرلینڈ کے خلاف کل پرتھ میں کھیلے گی، نیدرلینڈرز کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے آج پریکٹس سیشن کیا۔واکا کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی اور پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے مثبت باڈی لینگیویج کا مظاہرہ کیا۔

قومی کرکٹرز زمبابوے اور بھارت کی شکستوں کو بھلاکر آگے بڑھنے کے لیے پر امید ہیں۔فاسٹ بولرز نے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی زیر نگرانی نئے گیند سے بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ آصف علی نے ماربل کی سلیب رکھ کر باؤنس کھیلنے کی پریکٹس کی، ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کی بھی ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی۔

بابر اعظم نے بھی ماربل پر باؤنس کی پریکٹس کی، محمدرضوان نے نیٹس پر بابر اعظم اور افتخار کو پریکٹس کرائی، محمد رضوان اپنے کپتان کو فٹ ورک پر  بھی مشورہ دیتے رہے۔

error: Content is protected !!