سیلا ب متاثرین کیلئے لنڈی کوتل میں فٹبال نمائشی میچ کا شاندار انعقاد

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلاب زدگان متاثرین امداد کیلئے لنڈی کوتل گراؤنڈ پر پاکستان کے آر ایل اورپاکستان وائٹ فٹبال ٹیم کے مابین فٹبال میچ کھیلاگیا جس کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے جنہوں کھلاڑیوں کو نہ صرف سپورٹ کیابلکہ جس مقصد کیلئے میچ کھیلا گیا اس میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، اس موقع پر مہمان خصوصی کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل نعمان الحق،ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمار اقبال، سینئر نائب صدر انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ سابقہ انٹر نیشنل فٹبالر شاہد خان شنواری، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا جمشید بلوچ، ڈی ایس او خیبر ایوب خان، خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین، ملک ماصل سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں

لنڈی کوتل گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر سیلاب زدگان متاثرین کے لئے پاکستان کے ار ایل فٹ بال کلب اور پاکستان وائٹ ٹیم کے مابین دلچسپ میچ کھیلا گیا جس میں کے آر ایل کی ٹیم نے پاکستان وائٹ کو تین صفر سے شکست دی،

اس موقع پر سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالرز اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہد خان شینواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس میچ کے انعقاد کا مقصد حالیہ سیلاب متاثرہ لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا تھا انہوں نے کہا کہ قبائلی بلخصوص خیبر لنڈی کوتل میں کھیلوں کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے جس نے کئی انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو جنم دیا لیکن آفسوس یہاں کے کھلاڑی پھر بھی سپورٹس کمپلیکس اور سہولیات سے محروم ہیں، جو سابقہ و موجودہ نومنتخب نمائندوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے لنڈی کوتل میں ہزاروں شائقین کھیل موجود ہوتے ہیں

 

جن کی سہولت کے لئے بیٹھنے کے لئے کرسی تو دور کی بات ہے کھلاڑیوں کی کپڑے چینجنگ رومز اور پویلین تک دستیاب نہیں ہے،آخر میں انہوں نے خان ریسرچ لیبریٹری کلب کے کوچ و جملہ سٹاف کا دعوت قبول کرنے اور لنڈی کوتل پرامن سرزمین پر کھیل کھیلنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھیل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں اور منشیات سے صحت مندانہ سرگرمیوں کیطرف راغب کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نوجوان صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ پرامن معاشرے کے قیام میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں

error: Content is protected !!