سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے انٹر ڈویژن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح شاٹ کھیل کر کیا

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے پیر کے روز سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام کوہسار سپورٹس فیسیٹول مری کے ایونٹ انٹر ڈویژن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھوربن روات میںشاٹ کھیل کر کیا اور کھلاڑیوں کے مقابلے بھی دیکھے، چیمپئن شپ میں پنجاب کی 9ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اس موقع خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کوہسار سپورٹس فیسٹیول مری مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرے گا

سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد مقامی ٹیلنٹ کو قومی سطح پر لانے کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا بہت بڑا اقدام ہے،9سال بعد یہ سلسلہ شروع ہوا ہے جو کہ خوش آئندہے، مثبت سرگرمیوں سے ہی صحتمندانہ معاشرہ تشکیل دیا جاسکتاہے، سپورٹس کو فروغ بلاتفریق دے رہے ہیں، مری میں سپورٹس انفراسٹرکچر بنا رہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض نے کھلاڑیوں کو ٹیبل ٹینس کا سامان دینے کا اعلان کیا، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے بانسرہ گلی مری میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے بھوربن میں ملٹی پرپز سپورٹس گرائونڈ کی جگہ کا معائنہ کیا،افسران نے گرائونڈ بنانے کے بارے میں بریفنگ دی، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مقامی افراد کی مشاورت سے گرائونڈ بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا،، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈویژنل سپورٹس افسران وحید بابر، رانا ندیم انجم، عطاء الرحمن، رانا حماد،منظر شاہ،مقصود بھی موجود تھے

کوہسار سپورٹس فیسٹیول مری کے حوالے سے بانسرہ گلی تھیٹر میں صوفی نائب کا اہتمام کیا گیا،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے صوفی نائٹ میں شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا، صوفی نائب میں پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے شرکت کی۔

error: Content is protected !!