آزادی سائیکل ریس صوبے کے تمام ڈویژن میں منعقد ہوگی ، نثار احمد

پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزاد پاکستان کے سلسلے میں صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں آزادی سائیکل ریس کے مقابلے منعقد کئے جائینگے پشاور میں 12 اگست کو نادرن بائی پاس پر ریس منعقد ہوگی ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

 

انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 14 اگست کو بھرپور انداز سے منایا جائیگا اس سلسلے میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز میں آزادی سائیکل ریس منعقد ہوگی جس میں بنوں ، ڈی آئی خان ، کوہاٹ ، سوات ، ہزارہ ، مردان اور پشاور ریجن شامل ہیں ، پشاور میں 12 اگست کو نادرن بائے پاس پر صبح 7:30 بجے 14 کلومیٹر روڈ ریس ہوگی جس کی اختتامی تقریب سرحد چیمبر آف کامرس پشاورمیں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدر سرحد چیمپبر آف کامرس حسنین خورشید کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس ، میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کرینگے ،

error: Content is protected !!