آزادی کپ ٹینس چیمپئن شپ شا ہ سوار خان نے جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن زیر اہتمام جشنِ آزادی کپ خیبر پختونخوا ٹینس چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا جس میں انڈر 8، انڈر 12 اور انڈر 16 مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ انڈر 8 میں فیضان شاہد نے سالار خان کو 6-2 اور 6-3 سے، انڈر 12 میں شایان آفریدی نے احمد خان کو 6-2 اور 6-4 سے، انڈر 16 میں شاہ سوار خان نے طلحہ خان کو 6-1 اور 6-2 سے ہرایا۔

اکاونٹینٹ جنرل خیبر پختونخوا محمد مرتضی خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر ایاز خلیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

error: Content is protected !!