Sportslinkpk.com کی جانب سے تمام قارئین کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک

 

کھیلوں خبروں کی معروف ویب سائٹ Sportslinkpk.com نے آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر تمام اہل وطن اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ قوم انشا اللہ آنے والے وقت میں دنیا کی ایک عظیم قوم بن کر ابھرے، Sportslinkpk.com کے ایڈیٹر، نیوز ایڈیٹر اور جملہ سٹاف نے بھی تمام قارئین کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی، اپنے ایک جاری پیغام میں ویب سائٹ کے ایڈیٹر نے کہا ہے کہ آج سے 75 سال قبل قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں انگریز سامراج اور ہندوئوں سے آزادی ملی جس پر اللہ کا جتنا بھی شکرادا کریں کم ہے، اپنے پیام میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان بہت جلد اتحادی حکومت کی کوششوں سے معاشی اور دیگر مسائل سے باہر آجائے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے تمام سیاسی ، مذہبی اور دیگر اختلافات بھلا کر ایک قوم بن کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں،پاکستان زندہ باد

error: Content is protected !!