پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بلے باز آغاسلمان علی اور نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو ون ڈے کیپ دی گئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے آغاسلمان علی اب تک پاکستان کی جانب سے اب تک صرف دو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے دورے کے دوران ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا
دو ٹیسٹ میچوں میں آغاسلمان علی نے 83 رنز بنائے ہیں جس میں ان کا بہترین سکور 62 رنز ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ پاکستان کی جانب سے اب تک تیرہ ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں، نسیم شاہ نے ٹیسٹ ڈیبیو 2019 نومبر میں آسڑیلیا کیخلاف برسبین کے مقام پر کیا تھا۔پہلے ون ڈے میچ کے آغاز سے قبل سلمان علی آغا کو ون ڈے کیپ سابق کپتان ، موجودہ کوچ محمد یوسف نے دی جبکہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھ سے ون ڈے کیپ ملی ہے۔