حکومت اتھلیٹس کے لیے الگ میدان مہیا کرے،ارشد ندیم

کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپین ارشد ندیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت اتھلیٹس کے لیے الگ میدان مہیا کرے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اولمپک کے لیے ایک علیحدہ گراونڈ دے، حکومت سے اپیل ہے کہ ہمیں انٹرنیشنل لیول کی ٹریننگ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی اتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں، وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دوسرے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت سکتے ہیں۔

 

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ پاکستان کے لیے دو میڈل جیتے، پاکستانی قوم کی دعاوں کی بدولت گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوا، مقابلوں کے لیے بہت محنت اور کامیابی حاصل کی، سہولتیں دینے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری جانب صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، ملک میں ایتھلیٹس کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کے گاوں میاں چنوں میں عالمی معیار کا گراونڈ بنائیں گے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز اور اسلام یکجہتی گیمز کے جویلن تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

error: Content is protected !!