پہلا ون ڈے، فخر زمان کی سنچری، پاکستان کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 315 رنز کا ہدف

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو میزبان نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 315 رنز کا ہدف دیدیا ہے، پاکستان کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے روٹرڈیم میں جاری پہلے ون ڈے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنا ڈالے، پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رنز کی اننگز کھیلی یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے، کپتان بابر اعظم 74 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، شاداب خان 48 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز اور لوگن وین بیک نے دو دو جبکہ ویوین کنگما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!