وسیم اکرم، وقار یونس ایشیا کپ کمنٹری پینل کا حصہ بن گئے

رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والیایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وسیم اکرم اور وقار یونس ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا حصہ بن گئے، اس کے علاوہ بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری اور سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر بھی پینل کا حصہ ہونگے۔ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں سری لنکا سے رسل آرنلڈ، بنگلہ دیش سے اطہر علی خان جبکہ نیوزی لینڈ سے سکاٹ سٹائرس کمنٹیٹرز پینل میں شامل کئے گئے ہیں۔

 

ایشیا کپ2022 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ستائیس اگست سے گیارہ ستمبر تک سری لنکا کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جہاں تیسری کوالیفائر ٹیم انہیں جوائن کرے گی جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔ روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں اٹھائیس اگست کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوںگی۔

تعارف: newseditor