چیف منسٹر خیبرپختونخوا فٹبال لیگ میں شاہین فٹبال کلب اور ڈیرہ کلب نے کامیابی حاصل کرلی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) چیف منسٹر خیبرپختونخوا فٹبال لیگ میں شاہین فٹبال کلب اور ڈیرہ کلب نے کامیابی حاصل کرلی ، طہماس خان فٹبال گرائونڈ پر جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں شاہین فٹبال کلب نے مردان فٹبال کلب کو تین صفر سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی ، شاہین کلب کی جانب سے 29 ویں اور 55 ویں منٹ میں آفاق جبکہ 60 ویں منٹ میں روید نے گول کیا ، امتیاز علی شاہ نے میچ کمشنر جبکہ اکرام اﷲ، دلاور خان اور عابد اﷲ نے میچ ریفریز کے فرائض انجام دیئے ۔ دوسرے میچ میں ڈیرہ کلب نے پشاور زلمی کو چار ایک سے شکست دی

error: Content is protected !!