پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز  خوش آئند اور اس سے دنیا میں مثبت پیغام جائے گا۔ وفاقی وزیر احسان الرحمنٰ مزاری 

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمنٰ مزاری نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز  خوش آئند اور اس سے دنیا میں مثبت پیغام جائے گا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرے۔  ایک سوال کے جواب میں احسان الرحمن مزاری نے کہا ہے کھیلوں کے حوالے سے پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی شائقین غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ بے پناہ محبت کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز خوش آئند اور اس سے دنیا میں مثبت اور امن کا پیغام جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف اپنی ہوم گرائونڈوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ پاک  انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بقیہ دو میچز 9 اور 17 دسمبر کو شروع ہوں گے، یہ میچز بالترتیب ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ یکم سے 5 دسمبر تک پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی میں کھیلے جائے گا۔ 9 سے 13 دسمبر تک  دوسرا ٹیسٹ، ملتان میں اور 17 سے 21 دسمبر  تک  تیسرا ٹیسٹ، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!