ایشیا کپ میں صرف پاکستان اور بھارت کے میچ پر توجہ مرکوز نہیں،محمد یوسف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی مکمل منصوبہ بندی کرلی، پلیئرز نے پلان کے مطابق پرفارم کیا تو اچھے نتائج ملیں گے۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف نے کہا کہ صرف پاکستان اور بھارت کے میچ پر توجہ مرکوز نہیں، تمام ہی میچز میں جان ماریں گے، ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، صرف کپ کی جیت پر نظر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرمی تو ہے، مگر پلیئرز ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہیں، کھیل کو انجوائے کررہے ہیں، ایشیا کپ کی مکمل منصوبہ بندی کی ہے۔بیٹنگ کوچ نے مزید کہا کہ پلیئرز نے ایشیا کپ میں پلان کے مطابق پرفارم کیا تو ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج ملیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم عظیم پلیئر بن چکے ہیں، ان کی اب عظیم تر بننے کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔محمد یوسف نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم گزشتہ 3، 4 سال سے دباؤ میں بھی بہترین کھیل پیش کررہے ہیں، دباؤ میں ہی پلیئرز عظیم تر بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کی فکر بھی کرتا اور پوری ٹیم کو ساتھ لےکر چلتا ہے، قومی ٹیم کے کمبی نیشن کا اسمارٹ پلیئر وہی ہے۔بیٹنگ کوچ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب چل رہا ہے، مزید کچھ کہنا میرے دائرہ کار سے باہر ہے، اس حوالے سے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

error: Content is protected !!