خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی زیر نگرانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فنڈز ریزنگ کا آغاز ھو چکا ھے ۔ اور خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ افیلئٹڈ دیگر ایسوسی ایشنز کے عہدیدار اپنے بھن بھائیوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئے اورپشاور میں عنقریب ایک امدادی کیمپ بھی لگایا جائیگا۔ جس میں تمام پاکستانی عوام سے درخواست کی جائیگی کہ وہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کرے تاکہ ان کے نقصانات کا ازالہ ھو سکے۔ سید عاقل شاہ نے ھدایات جاری کرتے ھوے کھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سیلاب سے متاثرہ افراد کی ھر ممکن مدد ک لئے دن رات کام کریگی۔