قومی باڈی بلڈنگ ٹیم ایشین سیشن چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کرغزستان روانہ

پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم 2 تا 5 ستمبر کرغزستان کے شہر بشکک میں ہونے والے ایشین سیشن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئی۔ طارق پرویز صدر پاکستان فیڈریشن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک بھر 10 بہترین تن ساز اس چیمپئن شپ میں شرکت کررہے ہیں

جن میں فدا حسین بلوچ(مسٹر پاکستان واپڈ)کامران مشری(مسٹر پاکستان واپڈ)عمیر اقبال(آرمی)فیصل خان(آرمی)محمداختر بلال(کے پی جونیئر مسٹر پاکستان) گل نواز خان(جونیئر مسٹر پاکستان سندھ) شاہ نواز خان(سندھ) محمد صبیح ترین (سندھ) ارسلان ملک(سندھ) منصور(سندھ)شامل ہیں۔طارق ظفر سیکرٹری پاکستان فیڈریشن اور شکیل الیاس ٹیم کے ساتھ آفیشل ہونگے۔جبکہ محمد اقبال اور عامر اللہ خان بحیثیت جج شرکت کریں گے۔

error: Content is protected !!