پاکستان جونیئر لیگ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ انعامی رقم ملے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئر لیگ کی انعامی رقم اور کمنٹیٹرز کے پینل کا  اعلان کر دیا۔پاکستان جونیئر لیگ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق کمنٹری پینل میں ڈیرن گنگا ، ڈومینک کورک ، مائیک ہیزمین ، ثنا میر، سکندر بخت اور ٹینو مووایو شامل ہیں۔اس کے علاوہ میچز کے لیے 18 سال تک کے اسکول اور کالج طالب علموں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا جبکہ دیگر شائقین کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے، ٹکٹ قذاقی اسٹیڈیم میں کاؤنٹرز اور آن لائن بھی دستیاب ہوں گے۔

تعارف: newseditor