روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 1 اکتوبر, 2022

حیدر علی ہسپتال سے ڈسچارج، ٹیم ہوٹل پہنچ گئے

  نوجوان بیٹر حیدر علی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے. وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں اور ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں. انہیں طبعیت ناسازی کے باعث گزشتہ روز میچ کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا. جہاں ان کا میڈیکل جائزہ لینے کے بعد ہسپتال سے واپس ہوٹل پہنچا دیا گیا.

مزید پڑھیں »

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان کیخلاف ریکارڈ

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پہلی پاور پلے 6 اوورز میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والی ٹیم بن گئی۔   لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں چھٹے میچ میں پاکستان کے 170 رنز کے ...

مزید پڑھیں »

فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے جانے والے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

قطر نے فٹ بال ورلڈ کپ شائقین کے لیے کرونا ویکسینیشن کی شرط ختم کر دی۔تفصیلات کے مطابق قطر کی وزارت صحت نے رواں برس ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کورونا کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کر دی ہے۔عرب اخبار کے مطابق وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی صورت ...

مزید پڑھیں »

قائد اعظم ٹرافی کا افتتاحی رائونڈ مکمل ہو گیا

قائداعظم ٹرافی کا افتتاحی رائونڈ مکمل ہو گیا۔ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ فالو آن کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم 104 اوورز میں 265 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ہارنے والی ٹیم کی جانب سے عمران رفیق اور عثمان صلاح الدین نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ناردرن ...

مزید پڑھیں »

جدید کرکٹ کی ڈیمانڈ میدان کے چاروں اطراف شاٹس کھیلنا ہے، معین خان

قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ہو یا کسی اور کا پرفارم کرکے ٹیم میں آسکتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ جدید کرکٹ کی ڈیمانڈ میدان کے چاروں سمت شاٹس کھیلنا ہے مجھے نہیں معلوم وہ ٹیم میں کب آئے گا یہ بات یا تو چیف ...

مزید پڑھیں »

وزیراعظم شہباز شریف کا محمد حسین انوکی کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ ریسلر انوکی سے 10 سال قبل لاہور کے ایک اسٹیڈیم میں یادگار ملاقات ہوئی۔   وزیراعظم نے مزید لکھا کہ انوکی نے اپنی ریسلنگ میں مہارت سے ایک پوری نسل پر جادو ...

مزید پڑھیں »

عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی انتقال کر گئے

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب اسپتال میں داخل تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق انوکی جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور انکی وفات پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں۔انوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے۔ وہ 1979 میں پاکستانی ...

مزید پڑھیں »

شان ٹیٹ کا مذاق یا شکوہ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاق کیا یا پھر شکوہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے بولنگ کوچ جب میڈیا سے گفتگو کرنے کے لئے آئے تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب بھی ہم ...

مزید پڑھیں »

ویمن ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی، پاکستان کی 7 ویں پوزیشن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے۔آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے، آسٹریلوی ٹیم 299 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔رینکنگ میں انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا 281 پوائنٹس کے ...

مزید پڑھیں »

انگلش بیٹرز کی جانب سے پاور پلے کا استعمال ٹرننگ پوائنٹ تھا، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے بیٹرز نے جس طرح پاور پلے کا استعمال کیا وہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بنا۔انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے متعلق بابر نے کہا کہ اندازہ یہی تھا کہ اچھا سکور بنایا ہے، دس سے پندرہ رنز مزید بن سکتے تھے،میں سمجھتا ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!