پشاور فٹبال لیگ سیز ن فائیو میں درہ ننگیالی نے ہزارہ ٹائیگرز کو شکست دیدی

پشاور فٹبال لیگ سیزن فائیومیں مزید دو میچز کافیصلہ پہلے میچ میں در ہ ننگیالی کی ٹیم نے ہزارہ ٹائیگرز کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی جبکہ اکاخیل سٹرائیکرز اوراکاخیل کنگ کے مابین میچ برابر رہا کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، اس موقع پر پاکستان ٹیم کے سابق کپتان خیبرپختونخوافٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری باسط کمال مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدر،انٹر نیشنل فٹبال گوہرزمان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں، طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاورمیں جاری پشاور فٹبال لیگ بھرپور انداز سے جاری ہے جس میں گزشتہ روز درہ ننگیالی کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہزارہ ٹائیگرز کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی

دو نوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف کے 58 ویں منٹ میں درہ ننگیالی کی ٹیم کی طرف سے خورشید عالم نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول سے کامیابی دلائی۔ لیگ میں دوسرا میچ اکا خیل سٹرائیکرز اور اکاخیل کنگ کے مابین کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ پیش کیا لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہی۔

تعارف: newseditor