دوسرے چیف منسٹر بلوچستان میں پنجاب ہاکی ٹیموں کی شاندار فتوحات پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہدیداران کی جانب سے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو مبارکباد

دوسرے چیف منسٹر بلوچستان میں پنجاب ہاکی ٹیموں کی شاندار فتوحات پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہدیداران کی جانب سے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو مبارکباد، لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کی صوبہ پنجاب میں ہاکی کی ترقی کے لئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں، محمد ادریس صدر ، محمد سعید مرتضی سیکرٹری ڈی ایچ اے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہدیداران صدر محمد ادریس، سیکرٹری محمد سعید سمیت تمام عہدیداران نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر شاہد پرویز بھنڈارا،سیکرٹری لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر سمیت تمام عہدیداران کو پنجاب ہاکی ٹیموں کو دوسرے چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی گولڈ کپ کوئٹہ میں شاندار فتوحات سمیت ایونٹ میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے، سینیئر نائب صدر ڈی ایچ اے گوجرانوالہ شوکت علی نے کہا کہ پنجاب ہاکی ٹیموں کی ایونٹ میں جیت کھلاڑیوں کی محنت اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے بہترین سلیکشن پراسیس کی بدولت ہے۔ نائب صدور ڈی ایچ اے گوجرانوالہ خالد محمود بھٹی، قمر حسین بٹ نے کہا کہ پنجاب ہاکی ٹیموں میں مسلسل نکھار اور انکی قومی سطح کے ٹورنامنٹس میں کامیابیاں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت پے۔

 

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ محمد سعید مرتضی نے کہا کہ پنجاب ہاکی ٹیموں کی چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنکی انتھک محنت اور شبانہ روز کاوشوں سے صوبہ بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا اور پنجاب ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے محنت اور صلاحیت سے اس ایونٹ کا سہرہ اپنے نام کیا۔ ہمیں فخر ہے کہ پنجاب ہاکی ٹیموں میں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے باصلاحیت اور ہونہار کھلاڑی بھی شاہل تھے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ جوائنٹ سیکرٹری طارق وسیر اور خازن ڈی ایچ اے گوجرانوالہ فیاض احمد نے کہا کہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ قومی سطح کے ایونٹس میں پنجاب اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا۔

 

صدر ڈی ایچ اے گوجرانوالہ محمد ادریس نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف ٹرے ہاکی چیمپین شپ میں پنجاب ہاکی ٹیم کی فتوحات ہوں یا قومی ہاکی چیمپین شپ میں پنجاب ہاکی ٹیم کی کارکردگی، باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب اور انکی بہتر تربیت کے حوالہ سے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن بالخصوص کرنل ر آصف ناز کھوکھر سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی خدمات کی بدولت ہے۔

 

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہدیداران اور ایگزیکٹو بورڈ ممبران نے پنجاب ہاکی ٹیموں کے کوچز اور کھلاڑیوں کو دوسرے چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کے عہدیداران نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے کھلاڑی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ یہ نوجوان کھلاڑی قومی کھیل کا مستقبل ہیں انکی بہتر آبیاری کی جائے تاکہ قومی کھیل ایکبار پھر بام عروج پر جگمگا سکے۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کوشاں ہے اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

 

واضح رہے کہ پنجاب ہاکی ٹیموں نے دوسرے چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کوئٹہ میں پاکستان بھر میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے بالترتیب 15لاکھ روپے اور پانچ لاکھ روپے کے کیش ایوارڈز جیتے

تعارف: newseditor