نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ، واپڈا اور آرمی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں حریف ٹیموں کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی ہیں ، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی نگرانی میں جاری پانچ روزہ چیمپین شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں واپڈا نے اسلام آبادبلیوز کو 21-63پوائنٹس سے شکست دی ، واپڈا کی طرف سے سدرہ حاکم 14، مہوش نواز نے 10 پوائنٹس سکور کئے ، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے کراچی کو زیر کیا ، آرمی نے سیمی فائنل میں 15-66پوانٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ نیشنل وویمنز باسکٹ بال کا فائنل سات اکتوبر کو کھیلا جاے گا ۔چیمپین شپ کی تیسری پوزیشن کیلئے کراچی اور اسلام آباد بلیوز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ پانچ روزہ چیمپئن شپ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے

تعارف: newseditor