کمشنر لاہور محمد عامر جان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیبل ٹینس اکیڈمی کا دورہ

کمشنر لاہور محمد عامر جان اورڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے گزشتہ روز سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیبل ٹینس اکیڈمی کا دورہ کیا، انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اکیڈمی میں سہولیات بارے تبادلہ خیال کیا،اس موقع پرسابق کرکٹر عاقب جاوید، سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو ،ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم ہال غلام مصطفی شاہ، سخی سرور بٹ اور دیگر بھی موجود تھے

کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور صحتمند سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے کھیلوں کی اکیڈمیز قائم کی ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے سوئمنگ، ٹینس، کرکٹ ودیگر کھیلوں کی اکیڈمیز قائم کی ہیں جو پوری طرح فعال ہیں،صوبہ بھر میں سپورٹس کے ایونٹس منعقد کرارہے ہیں تاکہ نوجوان کا ٹیلنٹ سامنے آئے

سپورٹس بورڈ پنجاب کی اکیڈمیز میں نامور کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں،اس موقع پر ٹیبل ٹینس کے مقابلے بھی ہوئے جس میں فہیم رضا، محسن، پرنیا خان نے مقابلوں میں پہلے ،اویس حسن ،علیم خان اور نوشین دوسرے نمبر پر رہے،کمشنر لاہور محمد عامر جان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے جمنیزیم ہال میں کھلاڑیوں میںشیلڈز اور انعامات تقسیم کئے

کمشنر لاہور محمد عامر جان،ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن نے بھی ٹیبل ٹینس کھیلی

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کمشنر لاہور محمد عامر جان کو اورکمشنر لاہور محمد عامر جان نے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کو سوینئر پیش کئے،جنیزیم ہال میںارشد بھٹی میموریل ٹورنامنٹ کے میچز بھی ہوئے۔

تعارف: newseditor