قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف گرین شرٹس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 21 رنز سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بولنگ میں محمد وسیم جونیئر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں، ہم نے اچھا آغاز کیا، محمد رضوان کی کارکردگی بہترین رہی۔بابر اعظم کا کہنا تھا پاور پلے میں 50 رنز کرنا چاہتے تھے لیکن بیٹرز کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی۔