ہیلز اور جوز بٹلر کی دھواں دھار بیٹنگ، انگلینڈ نے آسڑیلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

انگلینڈ نے آسڑیلیا کوپہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کی ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 208 رنز بنا ڈالے، انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے51 گیندوں پر 84 رنز بنائے، ان کی اننگز میں بارہ چوکے اور تین چھکے شامل تھے، جوز بٹلر نے 32 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 68 رنز سکور کئے، آسڑیلیا کی جانب سے نتھن ایلس نے تین، کین رچرڈسن، ڈینیل سام اور مارکس سٹونیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی آسڑیلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے، مچل مارش نے 36 مارس سٹونیس نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے تین، ریسی ٹاپلے اور سام کورن نے دو دو جبکہ عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor