افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان ذدران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 14 مہینوں سے آئی سی سی سے فنڈ نہیں ملا ہے جس کی وجہ سے طالبان حکومت کی مدد سے کرکٹ معاملات چلا رہے ہیں، طالبان حکومت نے اب تک 12 لاکھ ڈالر دیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹ مالی مشکلات کا شکار ہے مگر ہم کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں، مشکلات کے باوجود ڈومیسٹیک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سے مشکلات کے حوالے سے بات کی ہے اور آئی سی سی نے مشکلات کے حل کا یقین دلایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فنڈ کے حوالے سے آئی سی سی کے ساتھ چھ میٹینگز کر چکے ہیں۔