ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جارج منسی کی شاندار اننگز، سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف دیدی

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 161 رنز کا ہدف دیدیا ہے، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے سکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی نے نو چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کولم میک لوئیڈ نے 23 جبکہ مائیکل جانز نے بیس رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے الرازی جوزف اور جیسن ہولڈر نے دو دو جبکہ اوڈین سمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor