قائداعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ کے اسپنر ابرار احمد کی نو وکٹوں کی بدولت اس کی ٹیم نے خیبرپختونخوا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ سندھ نے تین رنز کا ہدف پہلے ہی اوور میں حاصل کر کے سیزن کی پہلی فتح اپنے نام کر لی۔
ایبٹ آباد سٹیڈیم میں بلوچستان اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ڈرا ہوا۔
پہلی اننگز میں 16 رنز کی برتری حاصل کرنے اور ایک وکٹ پر 36 رنز پر دن کا آغاز کرنے کے بعد جب کھیل ختم ہوا تو بلوچستان نے چھ وکٹوں پر 295 رنز بنائے تھے۔ حارث سہیل 133 ناٹ آؤٹ تھے، جو ان کی 14ویں فرسٹ کلاس سنچری تھی، اور حسین طلعت (31) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 106 رنز جوڑے۔
حارث، جنہوں نے 188 گیندوں کا سامنا کیا اور 16 چوکے اور چار چھکے لگائے، عبدالواحد بنگلزئی (65) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 47 رنز بھی بنائے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں، سنٹرل پنجاب کے احمد صفی عبداللہ نے 6 وکٹیں ھاصل کی۔ لیکن ناردرن کے خلاف ان کی ٹیم کا میچ ہائی اسکورنگ ڈرا پر ختم ہوا۔ ناردرن نے سنٹرل پنجاب کے نو وکٹ پر 509 رن کے جواب میں چار وکٹ پر 425 رن پر دوبارہ آغاز کیا، جب میچ ختم ہوا تو نو وکٹ پر 651 رنز تھے۔