کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے چوتھے راؤنڈ کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں، 4 وکٹوں پر 137 کے اوور نائٹ سکور پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، جیت کے لیے 366 رنز کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب نے ہدف کا تعاقب 87ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر کر لیا۔ محمد عرفان خان اور رضوان حسین نے بالترتیب 22 اور 77 رنز پر اننگز دوبارہ شروع کی، پانچویں وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت قائم کی۔ اوپننگ بلے باز رضوان ایک رن سے ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری سنچری سے محروم ہو گئے۔ ان کے 144 گیندوں پر 99 رنز میں 14 چوکے شامل تھے۔
عرفان نے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی اور 213 گیندوں پر 21 چوکوں کی مدد سے 146 رنز بنا کر ناقابل شکست واپس لوٹے۔ بلاول نے 98 گیندوں پر نو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 62 رنز بنائے۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم میں، 64 اوورز میں 4 وکٹوں پر 230 رنز کے اوور نائٹ سکور پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، خیبر پختونخوا نے 61 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 256 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔
جواب میں، جیت کے لیے 358 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، سندھ نے 68 اوورز میں 4 وکٹوں پر 204 رنز بنائے جب کھیل کااختتام ہوا۔ سندھ کی جانب سے عماد عالم اور محمد طحہٰ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
پیر کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے میچز 21 اکتوبر بروز جمعہ سے کھیلے جاءیں گے۔