پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل ہیں جو نظر آتے ہیں، رنز لیتے ہوئے انہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے جو سب کے سامنے ہے۔میزبان فخر عالم نے مصباح سے سوال کیا کہ ‘جب آپ اور وقار ٹیم کے ساتھ تھے، اس وقت کے مقابلے میں اب آپ کو ٹیم کی فٹنس میں کوئی فرق نظر آتا ہے؟ ‘ جواب میں وسیم اکرم فورا بولے ‘مجھے واضح فرق دکھائی دیتا ہے’،
بات جاری رکھتے ہوئے مصباح نے کہا ‘وقار اور میں چار مرتبہ ٹیم سے اسی لیے دور گئے کہ ہم کرکٹرز پر زور دیتے تھے’۔مصباح الحق نے کہا جو بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کے آرام کا نہ سوچتے ہوئے ان کی فٹنس پر زور دے اسے ہٹا دیا جاتا ہے، اس کے برعکس شعیب ملک تھے، یونس خان یا میں، جب ٹیم میں کھیلتے تھے، ہمیں اپنی فٹنس کی فکر ہوتی تھی، خیال ہوتا تھا، ہم خود اپنی فٹنس پر زور دیتے تھے۔سابق کوچ نے کہا ‘اگر آپ فٹنس کے معاملات کرکٹرز پر چھوڑدیں گے تو وہ سب کو نظر آئے گا، دیکھیں کیسے اب سب کے پیٹ نکلے نظر آرہے ہیں’۔انہوں نے کہا ‘جہاں تک میرے علم میں ہے، پچھلے ایک سال میں کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا’۔