ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کرٹس کی آل رائونڈ کارکردگی، آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو زیر کرلیا

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے،سکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل جانز نے چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 86 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رچی برینگٹن نے 37 رنز بنائے،سکاٹ لینڈ کی جانب سے کرٹس کیمفر نے دو جبکہ جوش لٹل اور مارک ایڈئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 

جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا، آئرلینڈ کی جانب سے کرٹس کیمفر نے 32 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی جبکہ جارج ڈوکریل 39 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ، سکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ، براڈ ویل، سفیان شریف اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کرٹس کیمفر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor