ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سکندر رضا کی تین وکٹیں، ویسٹ انڈیز زمبابوے کو جیت کیلئے 154 کا ہدف دینے میں کامیاب

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے زمبابوے کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیدیا ہے، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس 45 روومین پاول 28 اور عقیل حسین 23 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3 ، بلیسنگ موزربانی نے دو جبکہ سین ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor