سند ھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 25روزہ ”پری ونٹر“ باکسنگ، کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ منگل 25اکتوبر سے پاک نیشنل باکسنگ کلب پیپلز اسپورٹس کمپلیکس ماری پور روڈ میں روزانہ سہ پہر3698 3:00بجے تا شام 6:00بجے تک 21نومبر تک جاری رہے گی۔ اس کیمپ میں سینئر کلاس کے مردکے 13اور سینئر کلاس خواتین کے 5ویٹ کے باکسرز کے لئے ٹرائلز 23اکتوبر کو استاد عبداللہ بلوچ باکسنگ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس کیمپ میں نیشنل و انٹر نیشن کوچز کی نگرانی میں 39ویں نیشنل مرد اور تیسری نیشنل خواتین باکسنگ چیمپئن شپ 24تا 29نومبر کوئٹہ میں منعقد ہونے والی چمپئن شپ کے لئے تربیت حاصل کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کیئے جارہے ہیں۔