آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میزبان آسڑیلیاکی ٹیم کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا ڈالے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوائے نے 58 گیندوں پر دو چوکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اوپنر فن ایلن سولہ گیندوں پر پانچ وکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ جیمز نیشام نے تیرہ گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے چھبیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔