اسلام آباد ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے مقابلے ملتوی

اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 9ویں اسلام آباد ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی ہے، اب یہ ایونٹ29 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ چیمپین شپ کا افتتاح پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کریں گے۔اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے بتایا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر چیمپئن شپ کو ملتوی کیا گیا ہے۔

 

نئی تاریخ کے مطابق اب یہ ایونٹ 29 اکتوبر بروز ہفتہ سے شروع ہو گا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے30 اکتوبر کو ہوں گے، ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

تعارف: newseditor