ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیے۔نجی چینل سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم بار بار ایک طرح کی ہی غلطی کر رہے ہیں، پریشر والے میچ میں سینئر کھلاڑیوں کا کردار اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کپتان غلط فیصلہ لے رہا ہے تو سینئر کھلاڑی کو بتانا چاہیے کہ یہ غلط فیصلہ ہے۔
شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ فاسٹ بولر کے ساتھ ایک سینئر کھلاڑی کو ہونا چاہیے جو اس کو بتائے اور حوصلہ دے۔سابق کپتان نے بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتنے سالوں میں آپ کو کپتانی کرنا نہیں آئی تو پھر آپ کو اس عہدے کو چھوڑ دینا چاہیے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایک ہی غلطی بار بار کی جائے تو بہتر ہے کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، بہت سارے لوگ کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلیمیں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔