73ویں پنجاب گیمز 2022ء کا دوسرا روز ،سپیشل کھلاڑیوںکے ویل چیئر، پیرا اتھلیٹ ریس، بلائنڈ آرچری اور پاور لفٹنگ کے مقابلہ جات

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے 73ویں پنجاب گیمز 2022ء کے مقابلے منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں خصوصی کھلاڑیوں کے مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سپیشل کھلاڑیوں کے مقابلے دیکھے اور ان کے جوش و جذبے کو سراہا، سپیشل کھلاڑیوں کی وومن ویل چیئر ریس میں انم خان نے پہلی، عطیہ بٹ نے دوسری اور رفیعہ اکرم نے تیسری پوزیشن لی، سپیشل مردوں کی ویل چیئر ریس میں عاشق، مختار اور رزاق نے بالترتیب پہلی

دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،مردوں کی پیرااتھلیٹ ریس میں ناظم ، نعمان اور عمران نے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن لی،بلائنڈ آرچری کے مقابلے بھی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوئے جس میں محمدسلیمان ، محمدعثمان اور طیب ذوالفقار نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لی،سپیشل کھلاڑیوں کے پاور لفٹنگ کے مقابلے میں محمد اظہر ، محمد انیس اور شفیق نے پہلی

دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،سپیشل کھلاڑیوں کے مقابلہ جات میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژنز کی ٹیوںکے 75بوائز اینڈ گرلز نے حصہ لیا،سپیشل کھلاڑیوں نے پنجاب گیمز میں شامل کرنے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی بھی سپورٹس میں حصہ لینے کا موقع نہیں دیتا،پنجاب گیمز جیسے تاریخی ایونٹ میں شرکت کا موقع ملنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

تعارف: newseditor