سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے 73ویں پنجاب گیمز کے دوسرے روز منگل کو پنجاب گیمز کے منگل کو دوسرے روز مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ اورڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات دیکھے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن ، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، چیف کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی ودیگر افسران بھی موجود تھے، دوسرے روز کے نتائج کے مطابق باسکٹ بال (گرلز)کے مقابلے جمنیزیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے،باسکٹ بال کا فائنل لاہور ڈویژن نے جیت لیا، فائنل میں فیصل آباد کو 45-9سے ہرادیا، گوجرانوالہ نے ملتان کو 25-2سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی،پہلے سیمی فائنل میں لاہور نے ملتان کو 25-10سے ہرایا، دوسرے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 35-23سے شکست دی۔
رولر سپورٹس کے مقابلے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوئے،400میٹر میں محسن(ڈی جی خان) نے پہلی، شاکر(سرگودھا) نے دوسری ،مدثر (ساہیوال) نے تیسری پوزیشن لی،رائونڈ ایونٹ میں محسن(ڈی جی خان) نے پہلی، شہباز(لاہور) نے دوسری اور محمدریحان (ملتان) نے تیسری پوزیشن حاصل کی،stendevent میں ابرار(ملتان)، مدثر(ساہیوال) اور شہاز(لاہور) نے بالترتیب پہلی، دوسری او رتیسری پوزیشن لی،100میٹر میں محمدشاکر(سرگودھا)نے پہلی، روح محمد (ملتان) نے دوسری اور جمشید (ساہیوال) نے تیسری پوزیشن لی،زگ زیگ ایونٹ میں نعمان(ملتان)،شاکر(سرگودھا) اور جمشید(ساہیوال) نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لی۔
فٹ بال کے مقابلے پنجاب فٹ بال سٹیڈیم نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے،پہلے مقابلے میں لاہور نے گوجرانوالہ ڈویژن کو3-0، جبکہ دوسرے میچ میں ملتان نے بہاولپورڈویژن کو پلنٹی ککس پر 5-4سے ہرادیا،تیسرا میچ سرگودھااور راولپنڈی کے درمیان کھیلاگیا، میچ کا فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا جس میں سرگودھا نے راولپنڈی کو 8-7سے شکست دیدی،چوتھا میچ ساہیوال نے ڈی جی خان ڈویژن سے 1-0سے جیت لیا۔
جوجٹسو کے مقابلے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوئے،56کلوگرام فائٹنگ میں گوجرانوالہ ڈویژن کے ابوسفیان پہلے، فیصل آباد کے صابر علی دوسرے، ڈی جی خان کے محمد تیمور ،گجرات کے پرویز علی تیسرے نمبر پر رہے،50کلوگرام فائٹنگ میں فیصل آباد کے ذیشان علی، ساہیوال عامراعظم ، لاہور کے ولید اور گوجرانوالہ کے معاذ بٹ ،پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پررہے،نیوازہ 69کلوگرام میں لاہور کے عمار ظفر، جی بی کے صدام، ملتان کے زرق علی،راولپنڈی کے راشد محمود، پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے،نیوازہ 77کلوگرام میں گجرات
کے محمد سفیان، راولپنڈی کے حمزہ بٹ، لاہور کے فرحان خان، گوجرانوالہ کے عبداللہ شیخ پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے،نیوازہ
85کلوگرام میں گوجرانوالہ کے حمزہ بٹ، سرگودھا کے زاہد اللہ، فیصل آباد کے محمد عدنان، بہاولپور کے علی حیدر ،پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے،ڈواو کے مقابلے میں لاہور نے پہلی، فیصل آباد نے دوسری اور راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تائی کوانڈو(مرد) کے مقابلے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوئے، مائنس 46کلوگرام میں محمدزاہد(بہاولپور)،کبیرعلی(فیصل آباد)، عدیل لوکاس ( لاہور) نے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،مائنس 50کلوگرام میں عزیز اللہ (راولپنڈی)، محمد عمران (فیصل آباد)، بلال ملک (لاہور) نے پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن لی،مائنس 54کلوگرام میں عاقب(ملتان)، علی حیسن(گوجرانوالہ)، اسد علی (لاہور) نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،مائنس 80کلوگرام میں عادل خان(راولپنڈی)،میثم تاوار(ملتان) مقرب حسین ( لاہور) نے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،مائنس 87کلوگرام میں محمد سلمان(فیصل آباد)، محمدجاوید (ملتان)، ذوالقرنین( بہاولپور) نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، 87کلوگرام پلس میں قدیر اکرم(فیصل آباد)، مجاہد(ملتان)، عبدالحفیظ (بہاولپور) نے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کبڈی کے مقابلے ویلیو ڈروم میں ہوئے ، پہلے میچ میں فیصل آباد نے ملتان کو 47-34، دوسرے میچ میں بہاولپور نے ڈی جی خان کو37-28 اور تیسرے میچ میں لاہور نے گجرات کو 35-33سے شکست دیدی۔
والی بال کے پہلے میچ میں گجرات نے سرگودھا ڈویژن کو 3-1سے ہرایا، دوسرے میچ میں بہاولپور نے ملتان ڈویژن کو 3-0سے شکست دی،
سکواش میں لاہور ڈویژن کو واک اوور مل گیا، دوسرے میں بہاولپور نے ڈی جی خان ڈویژن کو 2-0، تیسرے میچ میں سرگودھا نے ساہیوال ڈویژن کو 2-0سے ہرایا، پول بی میں گوجرانوالہ کو واک اوور مل گیا، دوسرے میں ملتان نے فیصل آباد ڈویژن کو 2-1سے ہرایا،
بیس بال میں ساہیوال نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 14-2، ملتان نے لاہور ڈویژن 12-0 اور فیصل آباد نے ساہیوال کو 14-8سے شکست دی
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی73ویں پنجاب گیمز2022ء میں جوش و جذبہ سے میچز میں حصہ لے رہے ہیں،پنجاب گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں،نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔